سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی،منظور حسین وسان

سیاستدا نوں کے لیے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہا ہوں،وزیر صنعت و تجارت سندھ
کراچی پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی،نواز لیگ کی این اے 120 پر کامیابی پر حاصل کردہ ووٹ خوش ہونے کے لیے کافی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہیں،شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہی کرسکتے، پارٹی کو آگے لانے کی خاطر شہباز شریف مریم نواز کو پارٹی کی قیادت ملنے پر قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ مشترکہ حکومت بنے گی،نواز شریف کو وطن واپسی میں وقت لگے گا،کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ نواز شریف کے بعد احتساب سب کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی،سیاستدا نوں کے لیے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہا ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  متنازع انٹرویو، پی سی بی نے حفیظ کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں