فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں میں رکاوٹیں ہیں ٗقطر

loading...

دو حہ : قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں میں مصروف تنظیم کے اہم رکن نے کہا ہے کہ ایونٹ کی تیاریوں میں رکاوٹیں ہیں تاہم ہمسائیوں کی جانب سے معاشی اور سیاسی بائیکاٹ سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈلیوری اینڈ لگیسی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن الثوادی نے کہاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں تعمیراتی منصوبوں کیلئے موجودہ تنازع میں شامل ممالک کے متبادل کے طور پرباہر سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔انھوں نے دوہا میں ٹی وی چینل الجزیرہ انگلش کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس سے اثرات کم سے کم ہوگئے ہیں۔رکاوٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ تنازع رکاوٹوں کا باعث ہیں اور اسٹیڈیم کی بہتری یا نئے اسٹیڈیم کی تعمیر اور ورلڈ کپ کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کے لیے بھی بہتری لائی جارہی ہے۔انھوں نے کام میں تاخیر کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے شیڈول کے مطابق ہیں اور ان میں کوئی تاخیر پیش نہیں آئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں