برطانیہ کرسمس پر دہشتگردی کے ایک بڑے حملے سے بچ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی  انسداد دہشت گردی فورس نے کاروائی کرتے ہوئے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج   صبح انسداد دہشت گردی فورس نے  شیفیلڈ اور چیسٹر فیلڈ میں گھروں میں چھاپے مارے، جہاں سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی عمریں 22 سے 41 سال کے درمیان ہیں۔ اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جس کے باعث لوگوں خوف اور بے چینی پھیل گئ۔ (ذرائع این این آئی)

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں