اقوا م متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف قرارداد پر دھمکی۔

loading...

پچھلے دنوں امریکہ نے فلسطین کے متنازعہ علاقے  یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا ۔ جس کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اور گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی  گی ۔ اس قرار داد کو بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ اس قراداد کے حق میں 128 ووٹ ڈالے گے اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گے۔ جنرل اسمبلی میں امریکہ کو خفت اٹھانی پڑی۔ اس قرارداد کے منظور ہونے کے بعد امریکہ نے غصہ کا اظہار کیا اور قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ غیرملکی خبررساں  اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نیکی ہیلی نے کہاہے کہ امریکہ اس دن کو یاد رکھے گا جب جنرل اسمبلی میں اسے نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا اور وہ بھی اس کے اس عمل کے لیے جو بطور خودمختار قوم اس کا حق ہے۔(ذرائع این این آئی)

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیویارک : نیویارک میں افسوس ناک واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچے سمیت 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔

اقوا م متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف قرارداد پر دھمکی۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں