راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، بہاولپور، میرپور خاص، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کراچی، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص، حیدر آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی( لانڈھی 37، گلشن حدید 32، ناظم آباد31، فیصل بیس 29، مسرور26، کراچی ائیرپورٹ13، ماڈل آبزرویٹری 12)، میرپورخاض22، مٹھی 13، چھور10، حیدرآباد09، نگرپارکر 06، کلوئی 04، پنجاب: کامرہ37، جوہر آباد 14، چکوال 13، اسلام آباد (سید پور12، زیروپوائنٹ، گولڑہ 01)، جہلم 05، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد01)، میانوالی، منگلا 02، خیبرپختونخوا: رسالپور 30، کوہاٹ02، چراٹ 01 جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 جبکہ سبی، سکھر 43، دادو، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، دالبندین اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں