اجے دیوگن نے مسٹرپرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

سیکریٹ سپر اسٹارکی کہانی ایک کم عمر مسلمان لڑکی کے گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے، جس کے والد نہیں چاہتے کہ وہ گائکی کی دنیا میں جائے، لیکن ان کی والدہ انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔
دوسری طرف اجے دیوگن کی گول مال اگین ریلیز ہوئی جسے ریلیز سے قبل ایک اوسط درجے سے کچھ بہتر فلم قرار دیا جارہا تھا لیکن اس ریلیز کے بعد دو دن کے اندر 58 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
گول مال اگین میں اجے دیوگن، توشار کپور، ارشد وارثی، پرینیتی چوپڑا سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم نے پہلے دن 30 کروڑ جبکہ ہفتہ کو 28 کروڑ روپے کمائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تجزیہ کاروں نے گول مال اگین کے ریویوز میں اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا ہے تاہم لگتا ہے کہ اس میں موجود کامیڈی اور دیگر روایتی مصالحہ فلمی فارمولے دیکھنے والوں کو پسند آئے ہیں۔
اس کے مقابلے میں سیکرٹ سپراسٹارز کو ناقدین نے سراہا ہے تاہم اس کا بزنس بتدریج بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں