سعودی عرب میں اب مکان انسان نہیں روبوٹ بنائینگے

loading...

سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی ‘Fastbrick Robotics’ مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے۔
سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
ایک آسٹریلوی جریدے ‘دی ویسٹ آسٹریلین’ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کے Hadrian X روبوٹ نے صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتیں منوا دی ہیں۔
روبوٹ کے ذریعے رہائشی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں آسٹریلوی کمپنی کے 100 روبوٹ سعودی عرب میں مکانات تعمیر کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں