شہری اپنا قربانی کا بیل نہلانے کے لیے سروس سٹیشن پہنچ گیا

انتظامیہ کی جانب سے بیل کو نہلانے کے500روپے وصول کیے گئے
لاہور ( این این آئی )شہریوں نے قربانی کے جانوروں کو نہلانے کا انوکھا طریقہ کار اپنا لیا،شہری اپنا قربانی کا بیل نہلانے کے لیے سروس سٹیشن پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد رسول پارک کے شہری نے قربانی کا بیل خریدا تو وہ بہت میلا کچیلا تھا۔ اس نے سوچا کیوں نہ اس کی صفائی کرائی جائے۔ شہری گھر میں صفائی کرنے کے بجائے مقامی سروس اسٹیشن لے آیا۔ سروس اسٹیشن انتظامیہ نے شیمپو کے ساتھ بیل کی خوب صفائی ستھرئی کی ۔ انتظامیہ کی جانب سے بیل کو نہلانے اور چمکانے کے500روپے وصول کیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں