ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں اورمراکزکو مقررہ منڈیوں پر منتقل کرنے اوردفعہ144پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

حیدرآباد : ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت کی زیرصدرات اجلاس میں شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں اورمراکزکو مقررہ منڈیوں پر منتقل کرنے اوردفعہ144پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اجلاس میں میونسپل کمشنر،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے دفعہ 144کے نافذ کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر لگنے والی مویشی منڈیوں /مراکزپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے تمام منڈیوں کو مقررہ کردہ منڈیوں پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیرصدرات اجلاس منعقدکیاگیا جس میں میونسپل کمشنر شاہد علی خان،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،مختیارکارزسمیت متعلقہ افسران اورمیونسپل کارپوریشن کے دیگر افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آج سے غیرقانونی طور پر شہر میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیاجائے گا اورجس میں 200سے زائد ٹرکوں کے ذریعے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو مقررکردہ منڈیوں میں منتقل کیاگیا ،ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو بھی دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا،جبکہ ٹریفک پولیس کو شہربھر میں ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تشکیل دئیے گئے پلان پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں