لاہور کی پہچان 15 نہایت مزیدار کھانے!

لاہور کے نہایت مزیدار کھانے

ہیں لاہور کی پہچان  لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے!

1.بٹ کڑاہی: لاہور کے مرکز میں واقع لکشمی چوک پر بٹ کڑاہی لاہوری کھانوں میں سے ایک ہے۔ ویسے تو لکشمی چوک پر ملنا والا ہر کھانا ہی اپنی مثال آپ ہے۔ مگر بٹ کی کڑاہی لاہور کی ایک خاص سوغات ہے۔ جسے لاہوری شوقین گاہکوں کے سامنے ان کی مرضی کے گوشت، مثالوں اور ٹیسٹ کے حساب سے خالص مثالوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ کڑاہی کے ساتھ تازہ تازہ گرم روٹیاں، رائتہ اور سلاد کڑاہی کھانے والوں کے مزے کو دوبالا کردیتا ہے۔ جو ایک بار لاہور کی بٹ کڑاہی کھالے، وہ دوبارہ یہ کڑاہی کھانے ضرور آتا ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

2.پھجے کے پائے۔
لاہور کی ایک پہچان پھجے کے پائے ہیں۔ جوکہ دھائیوں سے ناصرف لاہوریوں کو بلکہ دوسرے ممالک سے آئے سیاحوں کو دیسی بکرے کے پائے کھلا رہا ہے۔ ویسے تو پھجے کی اب پورے لاہور شہر میں شاخیں کھل چکی ہیں۔ لیکن پھجے کی اصل اور پرانی دکان لاہور کی مشہور ہیرا منڈی میں ہے۔ جہاں بعد نماز فجر سے لے کر رات گئے تک پائے دستیاب ہوتے ہیں۔ جنھیں تِلوں والے کلچوں اور لسّی کے ساتھ لاہوری مزہ لے کر کھاتے ہیں۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

3.لاہوری بیئر، فیقے کی لَسی
لاہور کے ریلوے روڈ سے ملنے والی فیقے کی لسی کو اگر لاہوری بیئر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ آپ پر لازم ہے کہ یہ لسی ایک بارضرور پیئے. اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا وقت ہے،کیا دن ہے، آپ کو ہمیشہ قطار میں اپنی باری کے لئے انتظار کرنا ہوگا.

یہ حقیقت ہے کہ غیر ملکی بھی “لسی” سے محبت کرتے ہیں. آسٹریلیا کے سفیر بلاگر سوپئی نے پاکستان کے دورے پر مسکراتے ہوئے اپنے تجربے کا اظہار کیا کہ وہ مزیدار لسی کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھیں.

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

4. حلوہ پوری
لاہوری ناشتہ حلوہ پوری کے بغیر نامکمل ہے اور آپ کو اپنی طرف گرم گرم پوڑیوں اورچنوں کے ساتھ ملنے والے سوجی کے حلوے کے زریعے کھینچتا ہے۔ لاہور کی بیسٹ حلوہ پوڑی “تاج محل پوری والا” ہے۔ جوکہ لاہور کے مشہور علاقے ٹبی گلی میں ہے۔
اس میں زیادہ خاص بات یہ ہے کہ آپ کو لزیز ناشتہ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی مغلوں کے شاہکاربھی دیکھنے کو ملتے ہیں.

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

5.آمرتسری ہریسہ
آمرتسری ہریسہ کو رحلیم کی سوتیلی بہن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، ان دونوں میں اُنیس بیس کا فرق ہے۔
لکشمی چوک کے نزدیک نسبت روڈ پر واقع، یہ عام سی جگہ ہے لیکن مزیدار ہریسہ ایسا ملتا ہے کہ بار بار کھانے کو دل کرے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

6.نسبت روڈ کے گول گپے
یہ بات مشہور ہے کہ نسبت روڈ کے گول گپے جیسے گول گپے کسی کے نہیں۔ اگرچہ گول گپے پورے پاکستان میں دستیاب ہیں۔ لیکن نسبت روڈ کے گول گپوں کے منفرد اور مزیدار ذائقے نے سب کو شکست دے رکھی ہے، جو ٹھیک امرتسر ہریسہ کے سامنے سے ملتےہے.
گول گپے غیر ملکیوں کو بھی بے حد پسند ہوتے ہیں۔ ہندوستانی ناول نگار ویسٹن ڈیو نے انار کلی لاہور میں گول گپوں کو کھا کر اسے اپنی سب سے پسندیدہ ڈش قرار دیا تھا.

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

7.محمدی نہاری
نہاری پاکستان کے مشہور کھانوں میں سے ایک ہے. لاہور میں محمدی نہاری کی سب سے ذیادہ شاخیں ہیں۔ لاہور کوئی آئے اور محمدی نہاری کھائے لاہور سے چلا جائے، یہ زیادتی ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

8. لاہوری چرغہ (المشہور لکشمی چوک)
لاہوری چرغہ میں بھی برتری لکشمی چوک کو حاصل ہے۔ اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہے اور ترکیب بھی۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

9.کھیر (المشہور لکشمی چوک)
یہ خالص دودھ اور کھوئے سے تیار کردہ انتہائی مزیدار کھیر لاہور کے لکشمی چوک سے ہی ملتی ہے۔ جہاں آنیوالے کھانا کھانے کے بعد سویٹ ڈش کے طور پر کھاتے ہیں۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

10. مچھلی (بشیر دارالماھی)
ویسے تو مچھلی دنیا کے ہر حصّے میں ملتی ہے۔ لیکن جو مزہ لاہور میں ملنے والی بشیر دارلماہی کی مچھلی میں ہے۔ وہ کہیں نہیں۔ بشیر دارلماہی کی پرانی دکان مزنگ چوک میں واقع ہے۔ لیکن اس کے شاخ اب قزافی سٹیڈیم میں بھی کھل چکی ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

11. یو اِی ٹی (UET) پَنگا شیک
سننے میں عجیب سا لگتا ہے؟
پورے لاہور میں لوگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوآئی ٹی) میں ملنے والے اس شیک کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ ایسا شیک نہیں پیا کہیں۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

12.فلودہ
کچھ مختلف میٹھا کھانا ہو تو فلودہ بہترین ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

13.توا چکن
لاہورفورٹ دیکھنے آنے والے توا چکن سے لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔مغلیہ سلطنت کی تاریخی عمارتیں اورکھانوں کی کہانی آج بھی شاہی مسجد،لاہورفورٹ جا کر ملتی ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

14.نان ختائی
لاہوری کھانوں کے شوقین افاد کا کہنا ہے کہ نان ختائی کے بغیر لاہور چھوڑنا لاہور کے کھانوں کی تذلیل کے مترادف ہے۔

لاہور کے  نہایت مزیدار کھانے

خلیفہ نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ اس کے نان کٹائی کی وجہ سے بھی مشہور ہے.
لاہور کا دورہ کرنے والے لوگ خاص طور پر خلیفہ بیکری میں جاتے ہیں تاکہ مٹھائیاں اور ختائیاں یادگار کے طور پر ساتھ لےجائیں۔

15.بھیا کے کباب ، نفیس کے دہی بھلے ماڈل ٹاؤن کی وجہ شہرت ہیں۔
گلستان سیمنا کے گردہ کپورہ اور مغز بھی قابلِ ذکر ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں