اکتوبر یا نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردینگے، عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریں گے. جیونیوز کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہےکہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے، اکتوبر یا نومبر میں ملک سے باضابطہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کریں گے جس کےبعد اس معاملے پر اپوزیشن کے پاس بیچنے کے لیے چورن نہیں ہوگا۔
وزیر مملکت نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں