گرمیوں کی سوغات، بچنے کیلئے لیموں کی سکنجبین کا استعمال

موسم گرما

موسم گرما میں بیماریوں سے بچنے کیلئے لیموں کی سکنجبین،سرکہ،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے‘طبی ماہرین

لاہور: موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں۔ جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔

loading...

ان خیالات کا اظہار موسم گرما اور وبائی امراض سے بچاؤ کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں پروفیسر حکیم محمد احمدسلیمی،پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو،حکیم فیصل طاہرصدیقی،حکیم محمدابوبکر،حکیم حا مد محمو د،حکیم احمدحسن نوری ،حکیم فاروق حسن، حکیم امجد وحید بھٹی، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اورڈاکٹر حکیم عمرفاروق گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر حکیم محمد احمدسلیمی کا کہنا ہے کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔ بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولامشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  العزیزیہ ریفرنس ٗ واجد ضیاء احتساب عدالت میں پیش ٗ بیان مکمل ریکارڈ نہ ہوسکا ٗ سماعت کل پھر ہوگی،ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں