این اے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ا خواجہ سعد رفیق

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،

عدالت نے کامیاب امیدوار عمران خان ،الیکشن کمیشن سمیت حلقہ این اے 131کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( جمعرات ) جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس مامون رشید شیخ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ این اے 131میں ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو 603ووٹوں سے کامیاب قرار دیا تھا۔ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تو صرف مسترد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پہلے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کی گئی اور نعد میں اسے مسترد کر دیا گیا ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ این اے 131کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے حلقے سے کامیاب امیدوار عمران خان ،الیکشن کمیشن سمیت حلقہ این اے 131کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی کی جانب سے 29 اپریل کے جلسے کیلئے رابطہ مہم جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں