بیڈمنٹن ’سائنہ‘ میں شردھا کپور کی پہلی جھلک

شردھا کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بائیوپک فلم ’سائنہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی جس کی پہلی جھلک پیش کردی گئی ہے۔

شردھا کپور فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے بعد نئی فلم ’سائنہ‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ایک بیڈمنٹن کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شردھا کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی اور ہیش ٹیگ میں ’سائنہ‘ لکھا۔

View this post on Instagram

#SAINA

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

امول گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپورٹس فلم بھارتی بیڈمنٹن چیمپیئن سائنہ نیہول کی زندگی پر مبنی ہے جن کے پاس گولڈ میڈلز جیسے دیگر اعزاز ہیں۔ اس فلم میں سائنہ نیہول کا بیڈمنٹن کے لیے جنون، محنت، لگن اور جیت کے جذبے کو بہترین انداز سے فلمایا جائے گا۔

شردھا کپور کا سائنہ کا کردار نبھانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی بیڈمنٹن نہیں کھیلا، اس کردار میں ڈھلنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ روز صبح 6 بجے اٹھ کر 2 گھنٹے تک بیڈمنٹن کھیلنے کی تربیت لیتی اور پریکٹس کرتی ہیں اور جو کچھ نہیں سمجھ آتا سائنہ سے موبائل پیغامات پر پوچھتی رہتی ہیں۔

شردھا کپور کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنجنگ کردار ہے، مجھے یہ کھیل بہت پسند آیا میں جب کھیل رہی ہوتی ہوں تو الگ ہوتی ہوں اور جب نہیں کھیلتی تو بہت مختلف ہوتی ہوں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں