ہریتک روشن کا خاتون مداح کو لپ سٹکس کا تحفہ

loading...

ممبئی: بالی ود اکار ہریتک روشن نے خاتون مداح کو لپ سٹک سے انکی فلم سپر 30 کے کردارکی تصویر بنانے پرلپ سٹکس کا تحفہ دیدیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کی مداح انامیکا شرما نے لپ سٹک سے ان کے کردار کی تصویر بناکر ٹوئٹر پر شیئر کی جس پر ریتک نے انامیکا شرما کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ ان کیلئے ایک بہت زبردست سرپرائز بھیج رہے ہیں۔ خاتون کو جب سرپرائز ملا تو اس میں ان کی پسندیدہ لپ سٹکس کی پوری کولیکشن موجود تھی جس پر انامیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں