اداکار و ماڈل فواد خان بھی فیشن ڈیزائنر بن گئے

کراچی: اداکار و ماڈل فواد خان بھی فیشن ڈیزائنر بن گئے انہوں نے اپنی اہلیہ صدف فواد کی خواہش پر یہ قدم اٹھایا۔

اس سے قبل ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر کے طور پر صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں ، ان کے تیارکردہ ملبوسات کو سلک کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کے تیار کردہ برائیڈل ملبوسات کی نمائش کی گئی جس میں درپردہ فواد خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔

تعارفی تقریب میں فواد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ،تقریب میں ثروت گیلانی، گوہر رشید، ڑالے سرحدی، منشا پاشا، فہد مرزا، مومل شیخ، فیشن ڈیزائنرز ہما عدنان و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اداکار و ماڈل فواد خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں میں کردار نگاری کے مختلف شیڈز پیش کرکے شہرت حاصل کی، اب فیشن انڈ سٹری میں جدید انداز اور اسلوب کو پیش کر کے ملبوسات متعارف کروارہے ہیں۔فیشن ڈیزائنر صدف فواد کا کہنا تھا اس بار برائیڈل ڈریسز پرخاص توجہ دی ہے ،فواد کی ا پنی مصروفیات ان کو فیشن کی دنیا سے دور رکھتی ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں