انڈر 19 ایشیاء کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ اور بھارت نے یو اے ای کو ہرا د یا

ایشیاء کپ

چٹاگانگ: ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیاء کپ کے دوسرے روز سری لنکا نے ہانگ کانگ اور بھارت نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی۔

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33.1 اوورز میں صرف 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ہانگ کانگ کے 10 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔
گوراویرا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، دولشان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان پریرا 35 اور فرننڈو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں پر 354 رنز بنائے، پادیکل 121 اور انوج راوت 102 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
شرافو اور بنجامن نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 34 ویں اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، علی مرزا 41، فگی جان 24 اور کپتان فہد نواز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیسائی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  صبا قمر قانون کے شکنجے میں پھنس گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں