آ ئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی چار اکتوبر کو لاہور پہنچے گی

ٹرافی

لاہو: آ ئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی تین اور چار اکتوبر کی درمیانی رات لاہور پہنچے گی، جس کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شائقین کرکٹ کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

لاہور میں پانا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرافی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچایا جائے گا بعد ازاں 6 اکتوبر کو ٹرافی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عوام کے لیے پیش کی جائے گی۔ جبکہ وہاں سے نیشنل سٹیڈیم کراچی جائے گی۔
آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج جاری کر دیا جائے گا۔ لاہور میں قیام کے دوران ٹرافی کو مقامی تعلیمی ادارے میں بھی لے جایا جائے گا۔

loading...

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ٹرافی کی آمد کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ آ ئی سی سی ٹرافی کو شہر قائد کراچی بھی لے جایا جائے گا۔

راولپنڈی کے بعد کراچی کا سفر مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 13 اکتوبر کو پاکستان سے اگلے ملک کے سفر کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں