چین: معزورباپ کی خدمت کرنے والی چھ سالہ بیٹی کی ویڈیو وائرل

چھ سالہ بیٹی

بیجنگ: چین کی ایک چھ سالہ بیٹی ننھی منی بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں کروڑوں افراد کے دلوں کو دھلا دیا جب اس کی اپنے والد کی خدمت کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس بچی کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔

2014ء میں 38 سالہ تیان ہائی چینگ کی زندگی اس وقت تاریک ہوگئی جب ایک حادثے کے بعد وہ چلنے پھرنے سے بالکل معذور ہوگئے جس کے بعد ان کا روزگار بھی ختم ہوگیا۔ اس کے بعد تیان کی بیوی نے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیا اور 6 سالہ بیٹی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔

PC: Vibeo

چین کے خود مختار علاقے ننگ شیا میں 6 سالہ بچی پوری ہمت سے اپنے والد کی مدد کرتی ہے جو چار سال قبل حادثے کے شکار ہوکر معذور ہوگئے تھے۔

اس سے پہلے کہ باپ بیٹی کو سنبھالتا چھ سالہ بچی نے خود اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمے داری اپنے سر لے لی۔ ویڈیو اور تصاویر میں ننھی بچی کو والد کے زخم صاف کرتے، پہیہ کرسی پر بٹھاتے، کھانے کھلاتے اور رات کو کتاب پڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی بچی کی اس خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہوچکے ہیں۔ اب انہیں امید ہے کہ وہ جلد کچھ بہتر ہوکر اپنی بیٹی کے کاندھوں کی ذمے داری کم کرنا چاہتے ہیں۔

والد نے اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو شروع میں لوگوں نے خاص نوٹس نہیں لیا لیکن ایک ویڈیو وی چیٹ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد اس گھرانے کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی۔ صارفین نے بچی کے عزم وہمت کی بہت تعریف کی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں