رنبیر اور کرینہ کپور کی دادی کرشنا راج کپور چل بسیں

کرشنا راج کپور

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی شاندار اداکاری سے نام بنانے والے کپور خاندان کے آنجہانی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورچل بسیں۔

بالی ووڈ کے اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپورآج 88 سال کی عمرمیں چل بسیں، جس کی تصدیق ان کی پوتی ریدھیما کپورنے انسٹاگرام پوسٹ سے کی۔

View this post on Instagram

Love you so much RIP ❤️🙏🏻

loading...

A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

کرشنا کپورنے راج کپورسے شادی 1946 میں کی تھی اوران کے 5 بچے ہیں جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراورراجیو کپور ہیں جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپوراوراداکار رنبیرکپور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کپورخاندان وہ واحد خاندان ہے جس کی چوتھی نسل آج سنیما کی زینت بنی ہوئی ہے اوریہ ہی خاندان بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے پرانا خاندان مانا جاتا ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں