ایک ماں کی ٹویٹ نے سب کے دل جیت لیے

ٹوئٹ

انٹرنیٹ پر چھوٹی چھوٹی شفت بھری باتیں لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں۔ اگر یہ شفقت کسی اجنبی کی طرف سے ہو تو خوشی کا احساس کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ایک ٹوئٹ کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کو خوشی کا ایسا ہی احساس ہو رہا ہے۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ کی ٹوئٹ لاکھوں کی تعداد میں لائک اور ری ٹوئٹ ہوچکی ہے۔ جرمن مصنفہ کرسٹی ڈیٹز نے ایک تصویر ٹوئٹ کی  ہے۔

loading...

تصویر میں ایک سائیکل کو کھمبے کے ساتھ پارک دکھایا گیا ہے جبکہ اس کھمبے پر ایک سٹیکر لگا ہوا ہے۔ کھمبے پر لگے سٹیکر پر بنی تصویر میں اسی سائیکل کو کھمبے کے ساتھ پارک  دکھایا گیا  ہے۔
سٹیکر پر سب سے اوپر P لکھا ہے، اس کے نیچے کھمبے کے ساتھ پارک سائیکل کی تصویر ہے اور اس کے نیچے Only لکھا ہے۔  یعنی سٹیکر کی مدد سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ پارکنگ کی یہ جگہ صرف اس سائیکل کے مخصوص ہے۔

کرسٹی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹآ پچھلے ایک سال سے اس کمبھے کے ساتھ اپنی سائیکل پارک کرتا ہے۔ آج صبح جب وہ اپنی سائیکل پارک کرنے گیا تو کھمبے پر یہ سٹیکر لگا ہوا تھا۔  کرسٹی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم یہ سٹیکر کس نے لگایا ہے۔

کرسٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس سٹیکر کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔  کرسٹی نے بتایا کہ اُن کا بیٹا  بھی اس سٹیکر کو دیکھ کر بہت خوش ہوا۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں