ارشد داد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر

ارشد داد
ارشد داد
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان تحریک انصاف نے ارشد داد کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے خالی ہوا تھا۔

loading...

ذرائع کے مطابق ارشد داد کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ ارشد داد پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن2018 ء کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور بھی کام کیا تھا۔

وہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

عدالت عظمیٰ نے دسمبر 2017ء میں جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بعدازاں گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی جس کے بعد وہ پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئے اور کوئی بھی عوامی یا پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں