بچوں کو سبزیاں کیسے کھلائی جائیں

سبزیاں

بچوں کی نشوونما میں صحت مند خوراک انتہائی اہمیت کے حامل ہوتی ہے۔ آج کل کے بچے کھانے پینے کے معاملے میں ماں کو کو بہت تنگ کرتے ہیں

بچے کھانے کے وقت سے پہلے بے حد شور مچاتے ہیں کہ وہ بھوکے اور پیاسے ہیں۔ لیکن جب کھانا سامنے آتا ہے تو وہ اور چلّاتے ہیں، ‘یخ’ اور کھانا نہیں کھاتے۔ 5 منٹ گزرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں، ‘کوئی اسنیک ملے گا؟’
والدین کو اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی سبزیاں نہیں کھاتا تو آپ ممکنہ طور پر بطور والدین اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔

کہا جاتا ہے کہ ایک بھوکا بچہ ہی ٹھیک سے کھانا کھاتا ہے مگر کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو کھانے کی میز پر اپنی پسندیدہ چیزیں مثلاً کاربوہائیڈریٹس وغیرہ تو کھا لیتے ہیں مگر باقی چیزوں کی باری ہی نہیں آنے دیتے اور باقی چیزوں سے مراد غذائیت سے بھرپور چیزیں ہیں۔

سبزیاں

یونیورسٹی آف منیسوٹا کی ماہرِ نفسیات ٹریسی گزشتہ 20 سالوں سے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کو سبزیوں کے مقابل کھانے ہٹا دینے ہوں گے۔

تحقیق کے مطابق جب بھی بچوں کے سامنے چٹ پٹے کھانے اور سبزیاں رکھی جائیں گی تو سبزیاں ہمیشہ ہار جائیں گی۔ سبزیوں کا مقابلہ ہٹا دیا جائے تو پھر بچوں کے پاس کھانے کے لیے صرف سبزیاں بچتی ہیں۔ جب آپ کے بچے کھانے سے چند گھنٹے پہلے بھوک سے بے تاب ہوں تو میز پر سبزیوں کی قطار سجا دیں۔

جب آپ کے بچے کھانے سے چند گھنٹے پہلے بھوک سے بے تاب ہوں تو میز پر سبزیوں کی قطار سجا دیں۔

سبزیاں

ایسا کرنے کے بعد میں کہتی کہ آپ کو ابھی کھانے کی ضرورت ہے؟ یا تو سبزیوں میں سے کچھ کھا لیں یا پھر کھانے کے وقت تک کا انتظار کریں۔ چنانچہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی کہ میرے بچے جا کر میز سے کچھ  گاجریں، ٹماٹر، کھیرے، یہاں تک کہ  بروکولی بھی کھا لیتے۔

ٹریسی مین کے مطابق یہ طریقہ اس لیے کام کرتا ہے کہ بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کوئی بھی دوسرا کھانا سامنے لانے سے قبل انہیں سبزیاں کھلا دیں۔ اس طرح جب وہ شدید بھوکے ہوں گے اور ان کے پاس کچھ اور نہیں ہوگا، تو وہ سبزیاں کھانے پر مجبور ہوں گے۔

سبزیاں

اس پورے طریقے کی بنیاد یہ ہے کہ آپ غلط فیصلہ کرنا مشکل بنا دیں اور صحیح فیصلہ کرنا آسان بنا دیں۔ ہم نے اسے اسکول کیفے ٹیریاز میں بھی آزما کر دیکھا ہے جس کے بعد بچوں کے سبزیاں کھانے میں 4 گنا اضافہ ہوا۔

loading...
Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں