شاشلک اسٹکس اور رائس بنانے کی ترکیب

شاشلک
loading...

ضروری اجزاء

چکن (بون لیس) 250 گرام (کیوبز میں کٹا ہوا)

 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ

 ادرک پیسٹ 1/2 چائے کا چمچہ

 نمک حسب ذائقہ

 لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 چائینز نمک 1/2 چائے کا چمچہ

سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ

8 چلی سوس 1 کھانے کا چمچہ

اسٹک بوٹی

9 تل کا تیل 2 چائے کے چمچے

 ٹماٹر بڑا 1 عدد (گودا ہٹا کر کیوبز کاٹ لیں)

 شملہ مرچ  1 عدد (بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں)

پیاز 1 عدد  (پڑتوں کے کیوبز کاٹ لیں)

 تیل حسب ضرورت

 چاول 1 کپ (اُبلے ہوئے)

 لہسن پیسٹ 1/4 چائے کا چمچہ

 چائینز نمک 1 چٹکی

چکن پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

 نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

. ایک پیالے میں چکن لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ نمک لال مرچ پاؤڈر، چائینز نمک سویا سوس، چلی سوس، تل کا تیل، ڈال کر مکس کریں۔
۔3-4 گھنٹوں تک میرپینٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
۔سوس پین میں 1 کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں۔
اس میں لہسن پیسٹ، چائینز نمک، چکن پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں۔
چاول نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور چاولوں کو مولڈ میں نکال کر سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
شاشلک میں میرپینٹ کیئے ہوئے گوشت کے کیوبز کو ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچوں کے کیوبز کے ساتھ ترتیب سے پروکر شاشلک اسٹکس تیار کرلیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں اسٹکس کو مسلسل پلٹتے ہوئے فرائی کریں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
(اگر پسند کریں تو گوشت کو الگ فرائی کرنے کے بعد سبزیوں کے کیوبز کے ساتھ اسٹکس میں پرویا بھی جاسکتا ہے۔)
سرونگ ڈش میں شاشلک اسٹکس رکھیں اور مولڈ میں رکھے ہوئے رائس کو ڈش میں الٹ کر سیٹ کریں اور شاشلک اسٹک ودھ رائس انجوائے کریں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں