پی پی 217: شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے محمد سلمان نااہل قرار

سلمان نعیم

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے آزاد امیدوار محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 217 کے ووٹرز کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ نادار ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات کے وقت آزاد امیدوار محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم تھی جب کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے لیے کم از کم عمر 25 سال ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 217 سے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے الیکشن کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں آزاد امیدوار محمد سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔ بعد ازاں محمد سلمان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں