کور کمانڈرز کانفرنس: پائیدار امن کے لیے پاک فوج کا آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ

کور کمانڈر کانفرنس

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں  جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل  ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلیجینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں