وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  ملاقات ہوئی ، جس میں‌ سکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ میں‌ اہم امور پر گفتگو ہوئی، پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لیے تمام قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ ’ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کے بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے، چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں