نجکاری کمیٹی کا اجلاس، اہم اداروں کی فوری نجکاری کا فیصلہ

نجکاری

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں نجکاری بورڈ کی کئی اداروں کی فوری نج کاری سے متعلق متعدد تجاویز منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، نجکاری کا عمل کئی مراحل میں طے کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور اسٹیل ملز کی نجکاری کو مؤخر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کابینہ نجکاری کمیٹی کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نج کاری اوّلین ترجیح ہوگی، پہلے مرحلے میں فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری ہوگی۔

loading...

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کی فوری نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی) کے شیئرز کی فروخت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں لاکھڑا پاور کی نجکاری بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہے، جب کہ پی آئی اے کے ہوٹل بھی نیلام کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں