ایمرٹس ٹی 20 کے لیے پانچ سو کرکٹرز نے سائن اپ کرلیا

ایمرٹس

ایمرٹس ٹی ٹوئنٹی کے لیے پانچ سو کر کٹرز نےسائن اپ کرلیا، انگلینڈ کے 113 پلیئرز نے ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

انگلش کرکٹرز میں جونی بیرسٹو، معین علی، لیوک رائٹ، اسٹوین فن، کرس جارڈن اوراین مورگن شامل ہیں۔
پاکستان کے شاہد آفریدی اور مصباح الحق بھی سائن اپ کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش سےشکیب الحسن نے سائن اپ کرلیا ہے۔

سری لنکا سے لستھ ملنگا، اینجیلو میتھیوز، اجنتامینڈس، رنگانا ہیرات اور کمارسنگارا، آسٹریلیاسے اسٹیون اسمتھ، کیویز کی طرف سے لیوک رانچی، گرانٹ ایلیٹ بھی سائن اپ کرچکے۔

ایمرٹس ٹی ٹوئنٹی 19دسمبر سے11 جنوری تک شارجہ اور دبئی میں کھیلی جائے گی، جس میں 5 فرنچائز شرکت کررہی ہیں۔

loading...
Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں