’ہچکی‘ نے چائنا باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

ہچکی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ نے بالی ووڈ میں بہترین بزنس کرنے کے بعد چائنا باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔

فلم ’ہچکی نے 120 کروڑ کا بزنس کرنے والی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 121 کروڑ کا بزنس کرکے بہترین کہانی کی بدولت چینی شائقین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بیرون ملک بزنس کے اعتبار سے پانچویں کامیاب ترین فلم بن گئی ہے جوکہ اب تک مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

loading...

چائنا باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر عامر خان ہی کی فلمز ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ تیسرے نمبر پر سلو میاں کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور چوتھے نمبر پر عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ایک ٹیچر کا کردار نبھاتی ہیں جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک اعصابی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے۔

سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو منیش شرما نے پروڈیوس کیا ۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں