آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 01 جمعرات۔

برج حمل
خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔اخراجات میں اضافہ او مالی مسائل سے دوچار رکھے گا۔ حاسدین کی بری نظر بھی لگ سکتی ہے۔

برج ثور
وقتی پریشانی کا اندیشہ ہے، جو جلد ہی دور ہو جائے گی۔دوست احباب کا تعاون حاصل نہ ہو سکے گا۔ صبر و تحمل سے کام لیں۔اپنی خواہشات کو جدید تقاضوں کے مطابق پورا کریں گے۔

برج جوزا
نئی ملازمت کا حصول ممکن ہو سکے گا۔قسمت آپ کے ساتھ رہے گی۔ جس سے گھریلو معاملات بہتر ہونگے اور شراکتی کاموں میں فائدہ ہوگا۔ بچھڑے دوست مل سکتے ہیں۔

برج سرطان
ماحول خوشگوار رہے گا۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

برج اسد
کاروباری اور مالی امور میں بہتر اندازہ لگا سکیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ صحت پہلے سے قدرے بہتر ہو سکے گی۔

برج سنبلہ
شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ نئے معاہدے عمل میں آ سکیں گے۔

برج میزان
بعض التواء میں پڑے کام مکمل ہو سکیں گے۔ تعلقات میں بہتری اور نصیب یاوری کرنے سے کاروباری‘ کیرئیر اور پریشانی اور مسائل کا خاتمہ ہوگا اور آپ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کریں گے۔

loading...

برج عقرب
مصروفیت بڑھے گی۔ جس سے تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ کو اہم خبریں سن سکیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

برج قوس
گھریلو امور میں رجحان ہو گا۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔

برج جدی
دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔ کام کرنے کی صلاحتیں بڑھیں گی۔ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ فائدہ مند رہے گا۔

برج دلو
قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ حقیقت پسندی کو اپنائیں۔ کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

برج حوت
امپورٹ ایکسپورٹ کے کاموں میں تیزی ممکن ہے اور روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ رومانس و عشق و محبت کے امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

———————————————————————————

———————————————————————————

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں