کنگنا رناوٹ اور پریانکا چوپڑا کی فلم “فیشن” کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

فیشن

ممبئ: بھارتی فلم ساز نے 2008 میں ریلیز ہونے والی کنگنا رناوٹ اور پریانکا چوپڑا کی فلم “فیشن” کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی

“فیشن” کے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر اگرچہ اپنی فلموں کا سیکوئل نہ بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی اس فلم کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ مدھر بھنڈارکر نے بتایا کہ فیشن 2 کا خیال تیار ہے۔

تاہم ابھی اس پر کام ہونا باقی ہے۔ مدھر بھنڈارکر نے وضاحت کی کہ ان کے ذہن میں فیشن کے حوالے سے چند کہانیاں موجود ہیں، جنہیں فیشن کے سیکوئل میں دکھایا جا سکتا ہے۔

ہدایت کار نے بتایا کہ ان کے ذہن میں موجود کہانیاں فیشن کی حقیقی دنیا سے وابستہ ہیں، کیوں کہ انہوں نے فلموں میں ہمیشہ حقیقی واقعات کو ترجیح سے دکھایا۔

مدھر بھنڈارکر نے بتایا کہ انہوں نے فلم کی کہانی لکھنے پر کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی کام مکمل بھی کرلیا ہے اور جلد ہی وہ اس حوالے سے کام کا باقاعدہ آغازکریں گے۔۔

loading...
Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں