وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ چین سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملک میں امن و امان کےقیام پر بریفنگ دی گئی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک میں قیام امن کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ چین سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 8 نکاتی ایجنڈے کے بیشتر نکات کی منظوری دے دی۔

loading...

اجلاس میں اقوام متحدہ امن مشن سے متعلق پاک چین ملٹری تعاون پر معاہدے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری اور چیئرمین ویج بورڈ کے استعفے کی منظوری دی جانی تھی۔

آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں میجر جنرل فیاض حسین کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان تقرر کی منظوری بھی متوقع تھی۔

میجر جنرل راحت حسین احمد کا بطور آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ کا تقرر، ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری اور پاکستان ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائریکٹرز کے تقرر کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں