پریتی زنٹا نے بڑا مطالبہ کر دیا

پریتی زنٹا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دے دی ۔

اداکارہ  نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔

loading...

اداکارہ  نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہوگا۔

سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اور منشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2008 میں فلموں سے بریک لے کرآئی پی ایل کے بزنس، ڈیل میکنگ اور چینج دی گیم کو سمجھنے کیلئے ہارورڈ بزنس سکول سے کورس کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پریتی زنٹا فلم ’’بھیا جی سپر ہٹ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس انٹری دے رہی ہیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں