حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

حمزہ شہباز

لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت قبل ازگرفتاری کے درخواست منظور کر لی

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 13 نومبر تک منظور کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

loading...

حمزہ شہباز نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب کی طرف سے بلائے جانے پر پیش ہوتا ہوں،کسی قسم کے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

سیاسی نوعیت کے مقدمے میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے،نیب کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت13 نومبر تک منظور کر لی ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں