کراچی کے تمام نجی اسکولز جمعہ کو بھی بند رہیں گے

karachi sindh
loading...

کراچی میں تمام نجی اسکولز کل بھی بند رہیں گے جس کا اعلان چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں کل ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے تحریری ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ آئی بی اے کے تحت جاب پورٹل کی کل ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے انٹر کے 2 اور 3 نومبر کے سپلیمنٹری پیپرز ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی کیےگئے پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سوات یونیورسٹی میں بھی کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ساتھ ہی آزاد کشمیر بھر میں سرکاری اسکولز میں جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کشمیر، نجی اسکولز اور کالجز بھی کل بندہوں گے۔

خیال رہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے آج بند رہے جبکہ بلوچستان میں تدریسی عمل جاری رہا۔

کراچی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حالات کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھے گئے جب کہ نجی اسکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا جائے۔

پنجاب بھر میں بھی تعلیمی ادارے آج بند رہے جبکہ صوبے کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


تعلیمی اداروں میں تعطیل کے باعث لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ، چیئرنگ کراس مال روڈ، داتا دربار اور شاہدرہ چوک پر سڑکیں بلاک ہیں۔

وہاڑی بھر میں بھی آج تمام نجی اسکولز بند رہے، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کردیے، ترجمان کے مطابق آج صبح مطالعہ پاکستان اور شام کو شماریات اور ایجوکیشن کے پرچے تھے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


یونیورسٹی آف سوات بھی آج بند رہی جس کے باعث آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چار سدہ، دیر بالا، مالا کنڈ اور بنوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے، بنوں کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی کے تمام شعبے معمول کے مطابق کھلے رہے تاہم یونیورسٹی کے زیر انتظام 5 اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بلوچستان میں تمام سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہے، حکومت بلوچستان کی جانب سے اسکولوں میں تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کوئٹہ میں کیھتولک بورڈ، پاک ترک اسکول سمیت چند نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں