امن وامان تباہ کرنے میں غیر ملکی عناصر ملوث ہیں، چوہدری غلام حسین

loading...

سپریم کورٹ سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والے اکاؤنٹس انڈیا اور افغانستان سے آپریٹ کئے جا رہے ہیں۔

پروگرام “دو ٹوک” میں سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق فیصلے کے بعد موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اشتعال انگیز پوسٹس کی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے امن و سکون کو تباہ کرنے میں غیر ملکی ایجنٹس اورفنڈنگ ملوث ہے۔

روزنامہ “آج کل” کے مدیر چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات سے نبٹنے کے لئے حکومت کی دو ہی پالیسیاں ہیں۔ یا تو مزاکرات کئے جائیں یا پھر ان حالات کو بہتر بنانے کے لئے ادارے اپنا کردار ادا کریں اور وہ ادارے مدد کے لئے تیار بھی ہیں۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ایسے شر پسند عناصر موجود ہیں جو اس معاملے کی آڑ میں چیف جسٹس اور فوج کے عظیم کارناموں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔ یہ انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے ملک کے وزیر اعظم دوست ملک چین کے دورے پر ہیں۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ کیس پر نظر ثانی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ اب قوم کو اس  درخواست کا فیصلہ آنے تک انتظار کرنا چاہیئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں