وہ جانور جس کے نر بچے کو جنم دیتے ہیں

بچے کو جنم

نیویارک: عام طورپر خیال کیا جاتا ہے کہ مادہ جانور ہی بچے کو جنم دیتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسے جانور کے متعلق بھی بتا دیا ہے جس میں نر بچوں کو جنم دیتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ڈینی ریبائیوٹی اور نک کیروسو نامی سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ کتاب میں بتایا ہے کہ ”سی ہارس (Seahorse)قسم سے تعلق رکھنے والی مچھلیوں میں نر بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ اس قسم کی سمندری حیات کے نر جانوروں میں کینگرو جیسا پاﺅچ نما معدہ ہوتا ہے۔“

سائنسدانوں کے مطابق اس نسل کی نر اور مادہ مچھلیاں، جن کی شکل گھوڑے سے مشابہہ ہوتی ہے، افزائش نسل کے لیے ایک جگہ اکٹھے ہو کر رقص کرتی ہیں اور اس دوران مادہ مچھلیاں اپنے انڈے نر مچھلیوں کے اس پاﺅچ نما معدے میں ڈال دیتی ہیں جہاں بچے نمو پاتے ہیں۔

نر مچھلی کے جسم میں اس پاﺅچ کا درجہ حرارت مستحکم رکھنے اور اپنی جلد کے ذریعے انڈوں کو غذائی اجزاءپہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

جب نر مچھلیاں انڈوں کو سینچ رہی ہوتی ہیں اس دوران مادہ مچھلیاں مزید انڈے دینے کا کام کرتی ہیں اور جیسے ہی پاﺅچ میں پرانے انڈوں سے بچے نکلتے ہیں تو وہ نئے انڈے اس میں ڈال دیتی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں