وہ موبائل ایپ جو صرف دنیا کے معروف ترین لوگ ہی استعمال کرتے ہیں

موبائل ایپ

 انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کی بھرمار ہے لیکن اب ایک ایسی ایپلی کیشن بنا دی گئی ہے جو صرف ہالی ووڈ سے وابستہ مردوخواتین کے لیے ہے۔

اس ایپلی کیشن کا نام رایا ’Raya‘ہے جو پہلے سے موجود ’ٹنڈر‘ نامی ایپ سے مشابہہ ہے، تاہم اس میں فرق یہ ہے کہ ٹنڈر کوئی عام شخص بھی جوائن کر سکتا ہے۔ تاہم رایاصرف ہالی ووڈ کی سیلبرٹیز کے لیے ہے۔

میل آن لائن کے مطابق رایا ایپ اداکار جیسی جانسن نے بنائی ہے جو فلم ففٹی شیڈز آف گرے کے اداکار ڈیکوٹا کا سوتیلا بھائی ہے۔ اب تک اس ایپلی کیشن پر شیرون سٹون، ڈریو بیری مور، ماڈل کیرا ڈیلیویگن، گلوکار ہیری سٹائلز اور نائیل ہوران سمیت متعدد اداکار، اداکارائیں، گلوکار اورہالی ووڈ کے دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ اپنے اکاﺅنٹس بنا چکے ہیں۔

یہ ایپلی کیشن ہالی ووڈ فنکاروں کو محبت کی تلاش کے لیے محفوظ اور پرائیویٹ جگہ میسر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے اور جو بھی نیا شخص اکاﺅنٹ بناتا ہے اسے ایپ پر پہلے سے موجود دو افراد تلاش کرنے پڑتے ہیں جو اس کے اصل ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

موبائل ایپ

اس کے علاوہ ایپلی کیشن ان کے فون میں محفوظ نمبروں، فیس بک اکاﺅنٹ اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ تک رسائی مانگتی ہے تاکہ ان کی آزادانہ تصدیق کر سکے۔جب ایپلی کیشن تمام حوالوں سے نئے آنے والے شخص کی تصدیق کر لیتی ہے تو ان سے 6 پاﺅنڈ ماہانہ فیس کے عوض ان کا اکاﺅنٹ بنا دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد تمام اراکین کے لیے ایپ پر موجود لوگوں کے راز محفوظ رکھنے لازمی ہوتے ہیں۔ جو شخص بھی ایپلی کیشن پر موجود فنکاروں کے متعلق کوئی بھی بات لیک کرتا ہے اس کا اکاﺅنٹ فوری طور پر بند کر دیا جاتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں