طالبان کا حملہ،افغان انٹیلی جنس چیف ہلاک

افغان

کابل :پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے صوبے ہرات کے انٹیلی جنس چیف طالبان کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات انٹیلی جنس چیف میجر متین طالبان کے دو دھڑوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ رہے تھے کہ گھات لگائے طالبان کا نشانہ بن گئے۔

loading...

طالبان کے سکیورٹی قافلے پر حملے میں انٹیلی جنس چیف ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے کہ ہرات کے ضلع شندند میں گزشتہ روز طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی جاری تھی جس میں 35 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان صوبے غزنی کے غیرو ضلع میں امریکی فضائی حملے میں 12 جنگجو مارے گئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں