ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گی

ہاکی ورلڈ کپ

بھوبنیشور: بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ آج  جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم نے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیلئے گیم پلان بنالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہاکی ورلڈ کپ 2018 جاری ہے جس میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں اسپین، نیوزی لینڈ، فرانس اور ارجینٹائن، گروپ بی آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، چائنہ، گروپ سی میں ساتھ افریقا، انڈیا، کینیڈا، بیلجیئم اور گروپ ڈی میں پاکستان نیدرلینڈ، ملائیشیا اور جرمنی کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان کو اپنے ابتدائی میچوں میں ہی مشکل حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گا، 5دسمبر کو پاکستان دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

جبکہ قومی ہاکی ٹیم کا9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف تیسرا میچ شیڈول ہے۔دوسری جانب ہاکی ورلڈ کپ میں فاتحانہ انٹری کے لیے پاکستان نے گیم پلان بنالیا۔

پاکستان ٹیم کی میٹنگ میں مینجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر واضح کیا گیا کہ وہ کسی سے کم نہیں، اگر جوش کے ساتھ ہوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلیں تو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں