پی ایس ایل 4، چھٹی ٹیم کی خریداری کے لیے اشتہار جاری

پی ایس ایل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 4 کی چھٹی ٹیم کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے چھٹی ٹیم کی فروخت کا اشتہار جاری کردیا، چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے والے خواہش مند افراد 14 دسمبر تک فارم حاصل کرسکتے ہیں جو 18 دسمبر تک پی سی بی کو ہرصورت جمع کرانے ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق 18 دسمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں بولیاں کھولی جائیں گی اور پھر جیتنے والے شخص کو فرنچائز کی ملکیت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منسوخ کردیا تھا جس کے بعد یہ ٹیم پی سی بی کی ہی ملکیت ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے فیس ادا نہیں کی تھی۔

loading...

یہ بھی یاد رہے کہ 20 نومبر کو پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جس کے تحت تمام فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں تھیں، پانچ فرنچائزز ناموں سے تھیں جبکہ چھٹی کا فی الحال کوئی نام نہیں رکھا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019 سے دبئی میں ہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے 8 میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں