سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر انتقال کرگئے

جارج بش
loading...

واشنگٹن : سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، جارج بش سینیئر کے انتقال کا اعلان ان کے بیٹے جارج بش جونیئر نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینیئر جمعے روز 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے جن کی موت کا اعلان ان کے بیٹے جارج بش جونیئر نے ہفتے کے روز کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر مارچ میں اپنی اہلیہ باربرا بش کے انتقال کے ایک ہفتے بعد سے اسپتال میں زیر علاج تھے انہیں مہلک بیماری کے باعث اسپتال کے انتہائی نگداشت کے یونٹ میں رکھا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارج ہیربٹ والکر بش سینیئر 12 جون سنہ 1924 کو امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے ملٹن میں پیدا ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جارج بش سینیئر سنہ 1964 میں ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر سیاست میں آنے سے پہلے دوسری جنگ عظیم میں ہوا باز تھے جبکہ ٹیکسن آئل کمپنی کے مالک تھے۔

سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینیئر نے سنہ 1981 سے 1989 تک متحدہ ہائے امریکا کے 43 ویں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھی جبکہ سنہ 1989 میں جارج بش سینیئر امریکا کے 41 ویں صدر منتخب ہوئے تھے اور 1993 تک صدر کی حیثیت سے امریکی شہریوں کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدرکے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش جونیئر بھی سنہ 2000 میں امریکا کے صدر منتخب ہوئے تھے، وہ دو مرتبہ صدر کے عہدے پر فائز رہے، جبکہ ان کے ایک اور صاحبزادے جیب بش سنہ 1999 سے 2007 تک امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر بھی رہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں