پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ

اسلام آباد: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 3 دسمبر بروز پیر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔نوجوان پاکستانی بولر یاسر شاہ کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین دو سو وکٹیں حاصل کرنے کے لئے صرف پانچ مزید وکٹوں کی ضرورت ہے توقع ہے کہ وہ اس میچ میں ٹیسٹ میچز میں تیز ترین دو سو وکٹوں کا حد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

loading...

کیویز نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو ایک اننگز اور 16 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ سیریز اپنے نام کرنے کی حقدار ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں