ٹاس کے موقع پر معمولی غلطی پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں

بھارت

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف  64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم اسی میچ کے دوران معمولی غلطی پر وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل شیڈول واحد پریکٹس میچ میں جب کوہلی سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس شارٹ (نیکر) پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی مکمل کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے۔

ویرات کوہلی کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور کچھ لوگوں نے اسے جینٹل مین گیم کی تضحیک قرار دیتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کوہلی کے رویے سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ کھیل اور اس کی ساکھ کا احترام نہیں کرتے ٗکہاں ہیں سنیل گاوسکر جنہوں نے ایشیا کپ میں صحیح طریقے سے کیپ نہ پہننے پر پاکستانی کرکٹر فخر زمان پر طنز کیا تھا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک وقت تھا کہ کپتان ٹاس کے وقت بلیزر پہنا کرتے تھے ٗ یہ رویہ بالکل قابل معافی نہیں تاہم دوسری جانب بعض فینز ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کا یہ عمل اتنا برا نہیں تھا کیونکہ بھارت صرف ایک پریکٹس میچ کھیل رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں