عارف والا، بس کی ٹکر سے پولیس اہلکار ہلاک

عارف والا

عارف والا: صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ایک تیز رفتار بس نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار ساہیوال روڈ 34 ای بی کے قریب ناکے پر کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت منیر خان کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور کا رہائشی تھا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں