آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
دسمبر01 ہفتہ۔

برج حمل
عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔

برج ثور
نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

برج جوزا
کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں

برج سرطان
بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔

برج اسد
نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔

برج سنبلہ
ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

loading...

برج میزان
کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج عقرب
عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج قوس
اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج جدی
تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔

برج دلو
شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

برج حوت
ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔
———————————————————————————

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں