لاہور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 23 ہزار لیٹر سے زائد چربی سے نکلا کوکنگ آئل پکڑ لیا۔ آج کل

آج کل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ اور مافیا کے خلاف جابجا چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملاوٹ شدہ اشیا ء کو تلف کیا جارہا۔

اسی سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل کی رپورٹ لاہور کے داخلی راستے   ٹھوکر نیاز بیگ پر ناکہ لگا کر پولیس کی مدد سے گجرات سے لاہور لیا جانے والا 23 ہزار لیٹر سے زائد چربی سے نکلا تیل پکڑ لیا۔

loading...

ٹرک نمبر جی ایل ٹی 7730 میں 23 ٹن سے زائد تیل موجود تھا۔ پویس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ یہ تیل انوروں کی باقیات سے تیار کیا گیا تھا اور پھر اس تیل میں استعمال شدہ تیل تیار کیا گیا تھا۔ ایسے تیل کے استعمال سے کینسر جیسی موزی بیماریاں پھیلتی ہیں۔

اس کے علاہ  فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں کاروائی کرتے ہوئے160 کنال پر  زہریلے کیمکل ملے پانی سے کاشت کی گی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کر دیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں