شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور نواز شریف احتساب سے بچنے کے لیے سعودی عرب نہیں گے۔ ترجمان نوازشریف

loading...

سابق وزیراعظم نوازشریف حالیہ دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اور انکے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہاز شریف پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اس حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ نواز شریف  نیب کیسز سے بچنے کے لیے کسی ڈیل کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ تاہم وزیر اعظم کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی مکمل تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوئی ڈیل کرنے سعودی عرب نہیں گے بلکہ ان کے سعودی خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ  ن لیگ کے  سربراہ کی حیثیت سے یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے تعلقات کو پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ اور  وہ پاکستان کی  عدلیہ اور ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ اور احتساب میں پوری طرح سے تعاون کر رہے ہیں۔ ترجمان نے شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کی ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں