رمضان سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، آل پاکستان انجمن تاجران

شدید گرمی، بجلی بحران
loading...

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے واپس ،حکومت ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے منافع کی صورت میں وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اصافے سے تاجروں سمیت ہر طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔  پیداواری لاگت بڑھنے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھائی جارہی ہے جس میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس معیشت کیلئے سود مند ثابت ہونے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ حکومت ظالمانہ ٹیکس کو اپنے گلے کا طوق بنانے کی بجائے اس کے خاتمے کااعلان کر کے تاجروں سمیت ہر طبقے کے دل جیت سکتی ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچ ہفتہ کھیلا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں